پریس ریلیز؛
۔
اولڈراوین یونین کے زیراہتمام سابق وفاقی سیکریٹری اور سابق صدر اولڈ راوین یونین قاضی آفاق حسین کا تعزیتی ریفرنس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوا۔
ریفرنس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی ، صدر اولڈراوین یونین جہانزیب نزیر خان، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ، سابق صوبائی وزیر ضیا حیدر رضوی ، سینیئر کالم نگار روزنامہ جنگ واصف ناگی ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری ، ایڈوائزر اولڈراوینز صدیق اعوان اور قاضی آفاق حسین کے لواحقین اور دوستوں نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالباسط نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔
ڈاکٹر اصغر زیدی نے قاضی آفاق حسین کی گورنمنٹ کالج کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے زمانہ طالب علمی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قاضی آفاق کے شاگرد اور دوست تھے۔
مقررین نے کہا کہ قاضی آفاق ایک انسان دوست سول سرونٹ اور رحم دل شخصیت تھے۔
سینئیر نائب صدر طیب حسین رضوی ، کنور عثمان سعید، الطاف سکھیرا،ڈاکٹر ابرار الہی ملک ، مہتاب احمد اور انعام الحق گجر بھی شریک ہوئے۔
تقریب کے اختتام پر حاضرین نے قاضی آفاق حسین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
۔
ڈاکٹر عبدالباسط
سیکریٹری جنرل
اولڈراوین یونین

Follow Us!